پیر 21 ستمبر 2026 - 12:17
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر حوزہ علمیہ نجف اشرف میں سوگ کا اعلان

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دروس تعطیل کردیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف نے آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے اور اسی مناسبت سے حوزہ علمیہ کے دروس بھی تعطیل کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی گزشتہ شب قم میں معدے میں خون بہنے کے باعث 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کے انتقال پر حوزہ علمیہ نجف اشرف نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دروس تعطیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha